Tuesday, 24 April 2018, 06:03:58 am
شام پر مغربی ممالک کے مزید حملوں سے دنیا میں انتشار پھیلے گا، پیوٹن
April 16, 2018

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ شام پر مغربی ممالک کے مزید حملوں سے دنیا میں انتشار پھیلے گا۔

انہوں نے آج ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی تعلقات کو ابتری کا شکار کر دیں گے۔

ادھر شام کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کے حقائق معلوم کرنے والے مشن سے تعاون کرے گی۔

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج ایک بیان میں کہاکہ سرکاری حکام نے ڈوما پر مبینہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لئے دمشق میں ادارے کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

اس سے پہلے شمالی بحراوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے سیکرٹری جنرلJENS سٹولٹن برگ نے آج ترکی کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ ' فرانس اور برطانیہ کے فضائی حملے شام کے صدر بشار الاسد کے لئے واضح پیغام ہیں کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل استعمال ہے۔