Tuesday, 23 October 2018, 12:33:36 am
دولت مشترکہ سربراہ اجلاس بدھ سے لندن میں ہوگا، وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
April 16, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بدھ کے روز لندن میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کے 25 ویں سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

کانفرنس کا موضوع ''ایک مشترکہ مستقبل کی جانب'' رواں دواں ہے۔ پاکستان تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہے اس وقت دولت مشترکہ کے ملکوں کی تعداد53 ہے اور اس میں تمام براعظموں اور مختلف رنگ و نسل کے ملک شامل ہیں۔

دولت مشترکہ کا یہ اجلاس پاکستان کو جدید اور ابھرتی ہوئی منڈی میں تغیر اور پیش رفت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو اب کاروبار' سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔

لندن میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوئم' پرنس آف ویلز اور برطانوی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ کانفرنس دولت مشترکہ کے دیگر رہنمائوں سے ملنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گی۔