Saturday, 20 April 2024, 04:23:45 am
نہتے شہریوں کا قتل عام مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے:حریت رہنما
April 16, 2018

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کا قتل عام بھارت کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ سے کنگن میں ایک نوجوان عامر حامد لون کے جنازے کے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کیا۔

سید علی گیلانی نے شہید نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور لوگوں پر بھارتی فوج کی ناجائز کارروائیوں کی مذمت کی۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں اور کشمیر کے ساتھ وفادار رہیں جس کی آبیاری ہمارے شہداء کے مقدس لہو سے ہوئی ہے۔

حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں عامر لون کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں سے کولگام ، سوناواڑی سے ہندواڑہ اور بانڈی پورہ سے کنگن تک سڑکوں پر کشمیریوں کا خون بکھرا ہے مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ادھر ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں نوجوان عامر حامد لون کے قتل کے خلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

جموں کے علاقے ڈوڈہ سے سرینگر تک ہزاروں طلباء زیادتی اور قتل کا شکار آٹھ سالہ بچی آصفہ کے لئے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کٹھوعہ کی متاثرہ بچی سے اظہار یکجہتی کیلئے سرینگر میں احتجاج کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.