Thursday, 25 April 2024, 09:33:04 am
جسٹس اعجازالاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
April 16, 2018

لاہور میں پولیس نے جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پرفائرنگ کے سلسلے میں نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔

ایف آئی آر میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دوسرے ارکان میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری اور ملٹری انٹیلی جنس ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ سپیشل برانچ اور فارنزک ایجنسی کے آفیسرز کوبھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.