Tuesday, 23 April 2024, 08:43:04 pm
جی ڈی ڈبلیوپی کی ایک ارب سےزائدکی لاگت کے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
April 16, 2018

 گلگت بلتستان ڈیپار ٹمنٹل ورکنگ پارٹی نے ایک ارب سے زائد کی لاگت کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

 گلگت بلتستان ڈیپار ٹمنٹل ورکنگ پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔

 منظور کئے گئے منصوبوں میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ سو بستروں پر مشتمل سیف الرحمن شہید ہسپتال کا پہلا مرحلہ اور چار کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے دو میگاواٹ کی صلاحیت کا Ashkoman پن بجلی گھر کی دوسرے مرحلے کی سکیمیں شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیف الرحمن ہسپتال اور دوسرے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے لئے آلات کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.