Tuesday, 23 October 2018, 12:25:46 am
یواین ایچ سی آرنےپاکستان کودنیامیں پناہ گزینوں کو پناہ فراہم کرنے والاسب سےبڑا ملک قرار دےدیا
April 16, 2018

 اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ہائی کمیشن نے پاکستان کو دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو پناہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا ہے۔

 کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پچھلے تین عشروں سے زائد عرصہ سے غیر مشروط طور پر بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن رضا کا رانہ واپسی بھی دنیا میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی واپسی ہے۔