Tuesday, 24 April 2018, 06:05:54 am
چین اور جاپان کا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی تحریک کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
April 16, 2018

چین اور جاپان نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی تحریک کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار ٹوکیو میں  چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور ان کے جاپانی ہم منصب تاروکونو کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ دونوں فریق نئی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالیں اور نئے آغاز سے اعلیٰ معیار اور استعداد کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کو فروغ دیں۔

جاپان کے وزیر خارجہ کونو نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے اہم سنگ میل ہے۔