Thursday, 26 April 2018, 11:56:11 pm
چار اضلاع میں مقامی حکومتوں کی20 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہوں گے
April 16, 2018

خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں مقامی حکومتوں کی بیس خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہوں گے۔

 خیبرپختونخوا کے الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ والے اضلاع میں سوات، بونیر، لوئر دیر  اور اپر دیر شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹروں کے کم ٹرن آوٹ کی وجہ سے ان نشستوں پر انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔