Friday, 29 March 2024, 02:25:29 am
بنگلہ دیش نےپہلے 5روہنگیاپناہ گزینوں کی وطن واپسی سےمتعلق میانمارکادعویٰ مستردکردیا
April 16, 2018

 بنگلہ دیش نے سات لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں میں سے پہلے پانچ افراد کی وطن واپسی سے متعلق میانمار کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے یہ روہنگیا مسلمان ملک میں اقلیتوں کے خلاف فوجی تشدد کے باعث پڑوسی ملک نقل مکانی کر گئے تھے۔

 بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان نے آج ایک بیان میں کہاکہ ایک روہنگیا مسلمان خاندان کو واپس بھجوائے جانے کے میانمار کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا اورکہا کہ یہ خاندان کبھی بنگلہ دیش آیا ہی نہیں تھا۔

 اس سے قبل میانمار حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان سرحدی علاقے سے مغربی ریاست راکھائن واپس پہنچے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.