Tuesday, 23 October 2018, 02:18:19 am
بی آئی ایس پی کے سماجی تحفظ کی مثال سیکھنے کیلئے سینیگال کے چودہ رکنی وفد کا دورہ پاکستان
April 16, 2018

سینیگال کا چودہ رکنی وفد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ کی مثال سے سیکھنے اور استفادہ کرنے کیلئے دو روزہ مطالعاتی دورے پر پاکستان میں ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سماجی تحفظ کے ماڈل کا مقصد خواتین کو باختیار بنانا اور معاشرے کے غریب طبقے اور بچوں کو بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے۔

پیر کے روز دورے کے پہلے روز وفد نے اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن سے ملاقات کی۔

ماروی میمن نے وفد کو قومی سماجی اور اقتصادی رجسٹری، گریجویشن ماڈل اور دیگر پروگراموں سمیت خصوصی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔