Friday, 19 April 2024, 12:15:38 am
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جنوبی پنجاب کو ہمیشہ ترجیح دی،شہبازشریف
April 16, 2018

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے جنوبی پنجاب کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکے روز لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے بہاولپور میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون کے عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کنونشن کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد دورہ کریں گے اور صوبہ بہاولپور سے متعلق مشاورت کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.