Tuesday, 24 April 2018, 05:38:44 am
اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیقی کام کو فروغ دیا جائے گا، جھگڑا
April 16, 2018

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تحقیقی کام کو فروغ دیا جائے گا تاکہ اسے جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز پشاور میں صوابی کی خواتین یونیورسٹی کی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایک کمیٹی قائم کی گئی جو حتمی منظوری سے قبل سال2017-18ء کیلئے یونیورسٹی کے بجٹ کا جائزہ لے گی۔