Thursday, 02 April 2020, 10:55:04 am
وزیراعلیٰ بلوچستان کاکوروناوائرس کیخلاف انتظامات کاجائزہ
March 16, 2020

File Photo

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کوروناوائرس کے خلاف پیشگی اقدامات اور انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے کوئٹہ میں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال کادورہ کیا اور آئسولیشن وارڈ، انتہائی نگہداشت وارڈاورپبلک ہیلتھ لیبارٹری کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کوبتایاگیاکہ آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کوعلاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اورہسپتال میں جدیدطریقہ کارکے تحت کوروناوائرس ،کانگووائرس اور دوسرے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔جام کمال مختلف وارڈزمیں مریضوں کے پاس گئے اورانہیں فراہم کی گئی سہولتوں اور ان کی صحت کے بارے میں پوچھا۔(این این آر، وہاج بشیر)