Thursday, 25 April 2024, 06:44:31 am
پی ایس ایل ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی
March 16, 2019

پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی ۔فائنل کھیلنے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمے کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹرافی اٹھائی اور ذرائع ابلاغ کیلئے تصاویر بنوائیں ۔بعدازاں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہاکہ پی ایس ایل دنیاکی ایک بہترین لیگ ہے ۔انہوں نے خصوصی طورپر پاکستانی شائقین جوش وجذبے کوسراہا اوربڑی تعداد میں کرکٹ شائقین کی سٹیڈیم آمد کا خیرمقدم کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے امیدظاہر کی کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں کھیلاجائے گا ۔

ادھرپاکستان سپرلیگ کافائنل کل کراچی میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلاجائے گامیچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.