Sunday, 18 August 2019, 12:18:20 pm
وزیراعلی خیبرپختونخوا کاضلع کوہاٹ کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان
March 16, 2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع کوہاٹ کیلئے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیکج میں مختلف منصوبے شامل ہیں جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کیمپس، صنعتی زون، ویمن کمپلیکس، میوزیم اور کھیلوں کے میدان شامل ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ ضلع کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹھنڈا ڈیم اور Kasai منصوبے جلد مکمل کئے جائیںگے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں صنعتی زون کے قیام کے منصوبے کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔