Monday, 22 April 2019, 11:56:30 am
خیبرپختونخوامیں پرائمری تعلیم کامعیاربہتربنانےکیلئےسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کیلئےنیاطریقہ کار وضع
March 16, 2019

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں پرائمری تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کیلئے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے ۔

پشاور میں ایک بیان میں تعلیم کے بارے میں وزیراعلی کے مشیر ضیاء اﷲ بنگش نے کہا ہے کہ نئے طریقہ کار کے مطابق ہرپرائمری سکول میں کم سے کم چار اساتذہ تعینات کئے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں ہرپرائمری سکول میں بیس طلباء کیلئے ایک استاد تعینات کیاجائے گا۔