Sunday, 18 August 2019, 01:10:40 pm
ایف بی آرکی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31مارچ تک توسیع
March 16, 2019

فیڈرل بورڈآف ریونیونے ٹیکس سال دوہزاراٹھارہ کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں رواں ماہ کی اکتیس تک توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر کی پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ مختلف تجارتی اداروں ،تنظیموں اوردیگر ٹیکس دہندگان کے مطالبے پرکیاگیا۔

اب تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے تمام افرادپرزوردیاگیاہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔