Friday, 29 March 2024, 08:29:07 pm
کرک میں تیل صاف کرنےکےکارخانےکی تعمیرکیلئے اراضی کےحصول کاعمل تیزکرنےکافیصلہ
March 16, 2018

خیبرپختونخوا کی حکومت نے کرک میں تیل صاف کرنے کے کارخانے کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کاعمل تیز کرنے کافیصلہ کیاہے۔

یہ فیصلہ پشاور میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تیل صاف کرنے کے کارخانے میں مقامی افراد کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں کرنل شیرانٹرچینج کے قریب اسلام آباد پشاور موٹروے پرسی پیک سٹی کے تعمیراتی کام کی رفتار کابھی جائزہ لیاگیا۔

پرویزخٹک نے نکاسی آب کے مناسب انتظام اوردریائوں اورنہروں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسٹر پلان وضع کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے صوبے بھر کی مساجد کے امام صاحبان کو ماہانہ وظائف کی جلد ادائیگی کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.