Friday, 19 April 2024, 11:43:10 pm
غوطہ،فضائی حملوں میں 46شہری ہلاک
March 16, 2018

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی غوطہ کے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں کم سے کم 46شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ روس کے جنگی طیاروں نے مشرقی غوطہ کے جنوبی علاقوں Saqba اور Kafar Batana میں فضائی حملے کئے۔ادھر حالیہ دنوں میں شمالی اور جنوبی شام میں باغیوں کے خلاف الگ الگ کارروائیوں میں تقریباً 50 ہزار افراد علاقے سے نکل گئے ہیں۔ترک فوج اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے محاصرہ سخت کئے جانے کے نتیجے میں شمالی علاقے AFRIN سے 30 ہزار افراد نقل مکانی کر گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے کیمپوں کے فنڈ یونیسیف کی ترجمان Marixie Mercado نے آج جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ ادارے نے شام کے علاقے مشرقی غوطہ سے آنے والے 50 ہزار لوگوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک لائحہ عمل وضع کیا ہے۔مارچ 2011ء میں صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت شروع ہونے کے بعد سے اب تک خیال ہے کہ 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.