Friday, 19 April 2024, 04:26:51 pm
بھارتی فوج نےریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں دونوجوانوں کوشہیدکردیا
March 16, 2018

مقبوضہ کشمیرکےشہرسری نگرمیں بھارتی فوج نےریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں دونوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے بلہاما خنموہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تباہ کئے گئے چار رہائشی گھروں کے ملبے سے نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ادھر بھارتی فوج نے علاقے سے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے بنی ہال اورسری نگر کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کردی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.