Friday, 29 March 2024, 08:12:12 pm
خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کل شروع ہوگی
February 16, 2020

 خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم کل (پیر) شروع ہوگی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے سرسٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

 اٹھائیس ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں گی۔

اسی طرح سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کےلئے پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، افغان پناہ گزینوں  کے کیمپوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہونگی۔

 پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.