Tuesday, 23 April 2024, 07:52:27 pm

مزید خبریں

 
فرانسیسی سفیر کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے پر زور
February 16, 2020

  نئی دہلی میں تعینات فرانس کے سفیر Emmanuel Lenain نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔

Emmanuel Lenainان پچیس غیر ملکی مندوبین میں شامل ہیں جنہیں ایک ہفتہ پہلے مقبوضہ کشمیر لے جایا گیا تھا۔

Emmanuel Lenain نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ دورہ اس لئے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ایک سفارتکار کے طور  پر مجھے بذات خود صورتحال کو جانچنے کی ضرورت تھی تاکہ کوئی مخصوص جائزہ پیش کرسکوں۔

اس سےپہلے یورپی یونین کے امور خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے ترجمان

Virginie Battu Henriksson  نے بھی اسی طرح کےخیالات کا اظہار کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ تمام پابندیوں و رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کرنا اشد ضروری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.