Friday, 29 March 2024, 01:43:09 am
بھارتی فورسز نے تین طالبعلموں کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کرلیا
February 16, 2020

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے چیئرمین محمدشفیع لون نےکہاہےکہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فوجی طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو اس طرح کے ظلم و بربریت سے ہرگز نہیں کچلا جاسکتا۔

انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ دنیا کی ظالم طاقتوں کے سامنے بے بس اورکشمیر کے بارے میں اپنی ہی قرارداد پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہے۔

 ادھر، کپواڑہ میں ایک نجی انجئینرنگ کالج میں زیر تعلیم ضلع شوپیاں کے تین طالبعلموں کو سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور ویڈیو وائر ل کرنے پرغداری کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.