Saturday, 25 May 2019, 02:37:05 pm
صوبائی حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے، میر جام کمال
February 16, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معیار تعلیم بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں قومی دھارے میں شامل کیا جاسکے۔

انہوں نے بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کے انعقاد کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ امتحانات کے دوران کسی طالب علم کو غلط ذرائع کا استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات کے دوران غیر مناسب ذرائع کے استعمال سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔