Thursday, 25 April 2024, 07:15:08 am
پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی تعلقات کومضبوط شراکت داری میں بدلناچاہتا ہے: فواد
February 16, 2019

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مضبوط تذویراتی شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے۔سعودی عرب کے ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے حالیہ دوروں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید توسیع دینے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہب اور اقتصادی تعاون پر مبنی ہیں اور اسلام آباد میں شاہ فیصل مسجد ان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہم نے سعودی باشندوں کیلئے ویزے میں خصوصی نرمی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گلشیئرز سمیت کئی دلکش مقامات ہیں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ خلیجی ملکوں کے عوام ان دلکش مناظر کو دیکھنے کیلئے پاکستان آئیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کئے ہیں اوراس معاملے پر مشترکہ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نصب العین کی مکمل حمایت وتائید کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہم رواداری کے فروغ کیلئے سعودی عرب کی وزارت اطلاعات کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت محمدۖ نے رواداری اسلامی بھائی چارے ، عوام کی فلاح وبہبود اور انصاف پر بھی معاشرے کی بنیاد رکھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.