Wednesday, 27 March 2019, 06:24:32 am
ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحدپردیوار کی تعمیر کیلئے ہنگامی اختیارات کے استعمال کی تصدیق کردی
February 16, 2019

امریکہ کے صدرنے اخراجات کے بل سمیت ایک فیصلے پردستخط کئے ہیں جس کامقصدحالیہ حکومتی تعطل کے دوبارہ رونما ہونے سے بچناہے۔

صدرٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحدپردیوار کی تعمیر کے لئے ہنگامی اختیارات کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کانگریس کی جانب سے بل میں دیوار کی تعمیر کومسترد کرنے کے بعد اس فیصلے کااعلان کیاہے۔اُدھرڈیموکریٹک پارٹی کے سینئررہنمائوں نے اس اقدام کوعدالتوں میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے۔اس حکم پردستخط سے صدرٹرمپ کومنصوبے کے لئے اربوں ڈالرتک رسائی حاصل ہوگی۔