Friday, 19 April 2024, 10:07:05 am
آج سعودی ولی عہدکے پاکستان کے دورے پراُن کاپرتپاک خیرمقدم کیاجائے گا
February 17, 2019

سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔

اعلی اختیاراتی وفد بھی ولی عہد کے ہمراہ ہوگا جس میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، اہم وزرا اور ممتازتاجرشامل ہوں گے۔

اپریل دوہزارسترہ میں ولی عہد کامنصب سنبھالنے کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران ولی عہد محمدبن سلمان صدرڈاکٹرعارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کریںگے۔

سینیٹ کاایک وفد بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کرے گا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ کے مختلف طریقوں پرغور کیاجائے گا۔

ولی عہد کے ہمراہ آنے والے سعوی وزرا اپنے ہم منصب وزرا سے ملیں گے اور ملاقاتوں میں متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پربات چیت کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔

دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں موثراور فوری پیشرفت یقینی بنانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

دریں اثنا دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب ، ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک ایگزیکٹو پروگرام پردستخط کریںگے۔

ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت اطلاعات وذرائع ابلاغ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دیاجائے گا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.