Wednesday, 27 March 2019, 06:04:19 am
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات آئندہ ہفتے پھر شروع ہوں گے
February 16, 2019

 

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات آئندہ ہفتے واشنگٹن میں پھر شروع ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ حقیقی تجارتی معاہدے کے پہلے سے زیادہ قریب ہے اوراگر یہ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو محصولات کاخاتمہ کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔اس سے پہلے وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری سارہ SANDERS نے ایک بیان میں کہاکہ دونوں بڑی معاشی طاقتیں یکم مارچ 2019 کی حتمی مہلت سے پہلے تمام تصفیہ طلب مسائل پرکام جاری رکھیںگی ۔