Saturday, 25 May 2019, 02:46:35 pm
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور
February 16, 2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا پرامن حل صرف دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے بارے میں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ بیت المقدس کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں ، دیرینہ اصولوں ، سابقہ معاہدوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

انتونیو گتریز نے غزہ میں انسانی صورتحال پر افسوس ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً بیس لاکھ فلسطینی غربت اور بے روزگاری کا شکار ہیں اور نوجوانوں کا اچھا مستقبل مخدوش ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ لوگوں اور اشیاء کی نقل وحرکت پر پابندیاں ختم کرے جس سے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی امدادی اداروں کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی مصالحت کی پختہ حمایت اور غزہ میں فلسطینی حکومت کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔