Tuesday, 25 June 2019, 11:33:59 am
افغانستان سے ایک ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی متوقع
February 16, 2019

افغانستان سے ایک ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی متوقع ہے۔

امریکہ کے فوجی جنرل اورامریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اومان کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں موجود تقریباً چودہ ہزارامریکی فوجیوںکی تعدادمیں کمی کاامن کوششوں سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جنرل سکاٹ ملر کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کے مطابق انہوں نے ستمبر میں سترہ برس سے زائد عرصے پر محیط جنگ میں امریکی وسائل کے بہتر استعمال کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں کانگریس کو بتایا تھاکہ وہ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مذاکرات کاروں نے طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی ہے ۔

امریکی حکام گزشتہ برس سے اب تک قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کرچکے ہیں تاکہ سترہ سال سے جاری جنگ کوئی ٹھوس اور پرامن حل تلاش کیا جاسکے۔