Thursday, 28 March 2024, 04:03:22 pm
ٹروڈو بھارتی وزیراعظم سےمقبوضہ کشمیرمیں چھرے والی بندوق کے استعمال پر فوری پابندی کامطالبہ کریں: ایمنسٹی انٹر نیشنل
February 16, 2018

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کینیڈا کےوزیراعظم ٹروڈوپرزوردیاہےکہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے مقبوضہ کشمیر میں چھرے والی بندوق کے استعمال پر فوری پابندی لگانے کا پرزور مطالبے کریں۔

 کینیڈین وزیر اعظم کے نام ایک کھلے خط میں ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج مظاہرین کے خلاف تقریبا سال 2010 سے چھرے والی بندوق کا استعمال کررہی ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید، نابینا اور زخمی ہوئے۔

خط میں چھرے والی بندوق کے استعمال سے ہونے والی اموات یا شدید زخمیوں کے کیسز کی آزادانہ تحقیقات کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔

ادھر پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل Alex-Neveکے ساتھ ملاقات میں ان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے بھارت کے آئندہ دورے کےدوران مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورچھرے والی بندوق کے استعمال کے معاملے کو اٹھائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.