Friday, 19 April 2024, 10:23:19 pm
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ،2کشمیری نوجوان شہید
February 16, 2018

 

مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

 ادھر ضلع بارہمولا کے علاقے Palhallan میں بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے، بھارتی پولیس اورفوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس پر مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی جبکہ بھارتی فوجیوں نے Palhallan کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔

 ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے Panzgam اواتنی  پورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی پیرا ملٹری سنٹرل ریزو پولیس فورس کے کیمپ پرحملہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.