Wednesday, 24 April 2024, 11:07:33 am
صحت کارڈ کے تحت لاہور ڈویژن میں پانچ ہزا ر سے زائد مریضوں نے مفت علاج کرایا، وزیراعلیٰ پنجاب
January 16, 2022

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان صحت کارڈ کے تحت گزشتہ دو ہفتے کے دوران لاہور ڈویژن میں 5 ہزار 229 مریضوں نے مفت علاج کرایا۔

آج(اتوار) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ضلع لاہور میں 3 ہزار 59، قصور میں ایک ہزار 889، شیخوپورہ میں 688 جبکہ ننکانہ صاحب میں 293 مریضوں نے علاج معالجے کی سہولت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ عوام میں صحت کارڈ کے استعمال کے بارے میں روز بروز آگاہی بڑھ رہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.