Friday, 29 March 2024, 11:14:15 am
پاک ، افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے سے متعلق حکومتی سطح پر مثبت رابطے ہیں، معید
January 16, 2022

فائل فوٹو

قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمعیدیوسف نے کہاہے کہ بھارت کاافغانستان کے لئے پچاس ہزار ٹن گندم کی فراہمی کااعلان محض دکھاواتھا اور شدید انسانی بحران کاسامنا کرنے والے افغانوں کے لئے گندم کا ایک دانہ بھی نہیں بھیجا جائے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت نے جا ن بوجھ کر پاکستان کی سرزمین کے ذریعے گندم کی فراہمی کااعلان کیاتھااس کاخیال تھا کہ پاکستان انکار کردے گالیکن اس کے برعکس پاکستان نے اجازت دیدی۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے بحران کاحل امریکی انتظامیہ پر منحصر ہے ،پابندیاں اٹھائے بغیر افغانستان کی ترقی یقینی بنانے کے لئے صورتحال معمول پرنہیں آسکتی۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ افغانستان کی مدد کرے تاکہ افغان عوام اپنے ملک کا نظام خوش اسلوبی سے چلاسکیں۔معیدیوسف نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی چالیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے اورافغانستان میںاور کسی بھی انتشار سے پاکستان میں بڑ ی تعدادمیں مزیدافغان آسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحد پر باڑلگانے اور سرحدی انتظام کے بارے میں پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے درمیان انتہائی مثبت رابطے موجود ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.