فائل فوٹو
شہری ہوابازی کے وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ نوازشریف کوواپس پاکستان لانے کیلئے حکومت ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرے گی۔
لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیامیں پھیلائے گئے اس تاثر کوردکردیاکہ نوازشریف کے ساتھ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے غیریقینی پھیلانے کی جوکوشش کی وہ ناکام ثابت ہوئی اورحکومت نے قومی اسمبلی میں تاریخی قانون سازی کی ہے۔