Thursday, 28 March 2024, 07:08:01 pm
حکومت صحافیوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراطلاعات
January 16, 2022

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرے گی۔

آج(اتوار) تیسرے پہر لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے اہل خانہ اور پریس کلب ارکان کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک علاج معالجے کی سہولت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت پاکستان بھر میں صحافیوں کو کم لاگت کے گھر دیئے جائیں گے۔ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اگلے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مرکز میں اپنی حکومت جاری رکھے گی۔ایک اور سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کی ترقی پر 700 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔اس سے پہلے وزیر اطلاعات نے صحافیوں میں صحت کارڈ تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.