Thursday, 25 April 2024, 06:09:07 pm
حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی،وزیر داخلہ
January 16, 2022

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اپنی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر کام جاری رکھے گی۔

آج(اتوار) تیسرے پہر راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹا جبکہ وزیراعظم عمران خان مدبرانہ فیصلوں کے ذریعے قومی معیشت کے استحکام اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔معیشت کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل 22-2021ء کی منظوری حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے۔حزب اختلاف کی طرف سے اعلان کئے گئے احتجاجی مارچ کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ایسے کسی مارچ سے خوفزدہ نہیں ہے۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام اگلے دو سے تین ماہ میں مثبت پیش رفت دیکھیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.