Friday, 19 April 2024, 11:02:50 pm
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،اسد قیصر
January 16, 2021

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی اورکشمیرکمیٹی کی رکن نورین فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات نے دنیا کے سامنے اسکا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ وزارت خارجہ کو اس سال کشمیر کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے اور اسکا حل علاقائی امن واستحکام کیلئے لازم وملزوم ہے۔سپیکر اور کشمیر کمیٹی کی رکن نورین فاروق نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ایک آل پارٹیز پارلیمانی گروپ تشکیل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.