سیاسی روابط کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کے بیرون ملک آثاثوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے برطانوی قانونی فرم براڈشیٹ کو خط لکھے گی۔
ہفتہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کیلئے حزب اختلاف کو کوئی این آر او نہیں دیا جائیگا۔شہباز گل نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما غیر ضروری طور پر شورشرابا کررہے ہیں اور وہ احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ دائر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔