Thursday, 24 September 2020, 04:29:41 pm

مزید خبریں

 
ہزاروں افراد کی ایم بی اے گریجویٹ ہارون وانی کی نماز جنازہ میں شرکت
January 16, 2020

مقبوضہ کشمیرمیں جموں کے ضلع ڈوڈ ہ میں آج ہزاروں افراد نے ایم بی اے گریجویٹ ہارون عباس وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
خواتین سمیت ہزاروں افراد آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں کی گونج میں شہید کے جسد خاکی کو قابض انتظامیہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود ڈوڈ ہ قصبے کے تھانے سے ایک جلوس کی صورت میں ان کے آبائی علاقے لے گئے ۔
ادھر آج مسلسل 165 روز سے جاری محاصرے اور سرینگر جموںشاہراہ کی بندش کے باعث وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں کے عوام کی تکالیف اور پریشیانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب جموںوکشمیر یوتھ کانگریس نے بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی کشمیر مخالف پالیسیوں کے خلاف جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیرکی خصوصی حیثیت کی فوری طورپر بحالی کا مطالبہ کیا۔