Saturday, 22 February 2020, 05:01:43 am
ڈائریکٹر نیوز کا زہرہ عثمانی کو ریڈیو پاکستان کیلئے خدمات پر شاندار خراج تحسین
January 16, 2020

معروف براڈ کاسٹر ر اوریڈیوپاکستان کی سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز زہرہ عثمانی کو آج نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں شاندار خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

اپنے چونتیس سالہ پروفیشنل کیرئیر کے دوران انہوں نے کنٹرولر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل، پرنسپل پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی، کنٹرولر نیوز کوآرڈی نیشن اور ہراساں کرنے کے واقعات کے انسداد کیلئے قائم کی گئی ادارے کی کمیٹی کی چیئرپرسن کے طورپر خدمات انجام دیں۔انھیں ریڈیوپاکستان کی پہلی خاتون ڈائریکٹر نیوز ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

نئے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عبدالہادی اور اعلی حکام اور این سی اے سی کے عملے نے زہرہ عثمانی کو ان کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔