Saturday, 16 February 2019, 10:08:36 pm
تیل ،گیس کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کریں گے،سرور
January 16, 2019

وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان تیل اور گیس کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مکمل سہولت فراہم کرے گا۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایکسن موبل کے چیف ایگزیکٹو افسر ارتضیٰ سید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ضروری سامان کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی پر بھی استثنیٰ دے گی۔وزیرپٹرولیم نے کہا کہ Exxon Mobil اور ENI کمپنیوں کی شراکت داری سے ملکی سمندر میں کھدائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مارچ یا اپریل میں انڈس جی بلاک میں تیل اور گیس کی تلاش کے بارے میں خوشخبری ملے گی۔پٹرولیم کے وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ سوئی گیس فیلڈ کی طرح یہ ایک بڑی دریافت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے ذخائر کا تخمینہ تین سے آٹھ ارب کیوبک فٹ تک لگایا گیا ہے جو ملک کے گیس کے کل ذخائر کا پچیس سے چالیس فیصد ہوگا۔غلام سرور خان نے کہا کہ اگر منصوبہ کامیاب رہا تو پاکستان آئندہ پچیس سے تیس سال تک یہ ذخائر استعمال کرے گا۔وزیر پٹرولیم نے کہاکہ اگر یہ دریافت کامیاب ثابت ہوئی تو EXXON MOBIL اور ENI کمپنیاں پاکستان میں مزید کنویں کھودیں گی۔غلام سرور خان نے کمپنی کو ساحلی علاقوں میں بھی گیس اورتیل کی تلاش کی پیشکش کی۔