Saturday, 16 February 2019, 10:24:41 pm
سپریم کورٹ نےصوبائی اختیارات سےمتعلق سندھ حکومت کی درخواست مستردکردی
January 16, 2019

سپریم کورٹ نے 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت کے تین رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کے دوران مختصر حکم جاری کیا۔

 چیف جسٹس جنہوں نے مختصر حکم پڑھ کر سنایا کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جائیں گی۔