Sunday, 25 August 2019, 10:24:12 am
وفاقی حکومت سندھ کےمسائل کےحل کیلئےاپناکرداراداکرےگی:وزیراعظم
January 16, 2019

وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔گورنر نے وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لیا۔عمران اسماعیل نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔انہوں نے سندھ کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔