Friday, 29 March 2024, 01:44:58 pm
مقبوضہ کشمیر میں شیعہ علما کاحق خودارادیت کی جدوجہد کے لئے اپنی حمایت کا اعاد ہ
January 17, 2019

مقبوضہ کشمیر میں شیعہ علما کے ایک وفد نے مشترکہ مزاحمتی قیادت سے ملاقات کی اور حق خودارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

 وفد نے سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

 وفد میں مولانا غلام علی گلزار، مولانا غلام حسنMattoo،مولانا علی محمد جان، مولانا حاکم ساجد حسین، مولانا نذیر احمد، مولانا غلام مصطفی میر، مولانا منظور احمد ملک اورمولانا عاشق حسین میر شامل تھے۔

ادھر مشترکہ مزاحمتی قیادت نے وہلی پولیس کی طرف سے جوہر لعل نہرو یونیورسٹی کے 7 کشمیری طلبہ کے خلاف 2016 کے بغاوت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کی سخت مذمت کی۔

 سری نگر میں ایک بیان میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کے ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پرزور دیا کہ کشمیری طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنے کےایسے مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.