Saturday, 16 February 2019, 10:42:20 pm
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں ملک میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہیں،تجزیہ کار
January 16, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں ملک میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہیں۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں ان کے ہمدردوں اور معاونین کو آڑے ہاتھوں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ردالفساد جیسی انسداد دہشتگردی کی کامیاب کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی، ریٹائرڈ بریگیڈئر محمود شاہ ، ڈاکٹر ہمابقائی، ریٹائرڈ میجر جنرل اعجاز اعوان، ڈاکٹرAminaمحمود اور ریٹائرڈبریگیڈئر ٹیپوسلطان شامل تھے۔