Friday, 26 April 2019, 09:25:49 am
حکومت پاکستان کوخودانحصاری کی راہ پر گامزن کرنےکیلئےاقتصادی بحالی کےجامع منصوبے پرعمل پیراہے:اسد
January 16, 2019

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقتصادی بحالی کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ آج اسلام آباد میں برکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب،چین اور متحدہ عرب امارات سمیت ہمارے دوست ملکوں نے تجارتی اور مالیاتی خسارے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بڑا منصوبہ پاکستان کیلئے انتہائی تذویراتی اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے علاقائی ملکوں کے ساتھ رابطے بہتر ہوں گے بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا سے باہر بھی اس کے فوائد حاصل ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان دوسرے فریقوں کو بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کے ساتھ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری لانے کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے جس سے معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔