Saturday, 16 February 2019, 10:08:33 pm
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے اعزازمیں کل فل کورٹ ریفرنس منعقدکیاجائےگا
January 16, 2019

چیف  جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائر منٹ کے موقع پر کل سپریم کورٹ میں ان کے اعزاز میں ایک فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

 ادھر سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں ہوگی۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی اُن سے حلف لیں گے۔