Sunday, 25 August 2019, 09:28:31 am
اثاثوں،واجبات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
January 16, 2019

الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر تین سو بتیس اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ہے ۔اس سلسلے میں آج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہاگیا ہے کہ ان اراکین کی رکنیت ان کے اثاثوں اورواجبات کی تفصیلات جمع کرانے تک معطل رہے گی ۔معطل اراکین پارلیمنٹ میں بیس سینٹرز ، قومی اسمبلی کے بیس ارکان ، پنجاب اسمبلی کے 115 ، سندھ اسمبلی کے 52 ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے انیس ارکان شامل ہیں۔