Sunday, 18 August 2019, 11:54:51 am
اٹھارہویں ترمیم کے تحت ہسپتالوں کے کنٹرول بارے سندھ حکومت کی درخواست مسترد
January 16, 2019

سپریم کورٹ نے 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت کراچی کے تین اہم ہسپتالوں کاکنٹرول حاصل کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت کے تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کے دوران مختصر حکم جاری کیا۔

چیف جسٹس نے مختصر حکم پڑھ کر سنایا اور کہا کہ فیصلے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج ، امراض قلب کے علاج کے قومی ادارے اور بچوں کی صحت کے قومی ادارے کا انتظام اس کے حوالے کیا جائے کیونکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کے اختیار کے زمرے میں آتا ہے۔